ETV Bharat / state

نریندر مودی کا گراف اب نیچے آنے لگا ہے: اشوک گہلوت - ہندوتوا پر سیاست

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ عوام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ کس طرح جواہر لعل نہرو نے جیل میں رہتے ہوئے بھی ملک کو آگے بڑھانے کا کام کیا۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو آگاہ کیا جائے، ملک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہندوتوا کے نام پر ملک میں فرقہ واریت کو جنم دے رہے ہیں۔

نریندر مودی کا گراف اب نیچے آنے لگا ہے: اشوک گہلوت

author img

By

Published : May 4, 2021, 9:42 AM IST

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مغربی بنگال کے نتائج پر وزیر اعظم پر ایک بار پھر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ہندوتوا کے نام پر ووٹ مانگے اور ایک لہر بنائی، پھر بھی بنگال میں انہیں کامیابی نہیں ملی لیکن ان کی انتخابات میں کراری شکست کو تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام نریندر مودی کے جھوٹ اور منافقت کو سمجھ چکی ہے، اب ان کا گراف نیچے آنے لگا ہے۔

نریندر مودی کا گراف اب نیچے آنے لگا ہے: اشوک گہلوت

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ عوام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ کس طرح جواہر لعل نہرو نے جیل میں رہتے ہوئے بھی ملک کو آگے بڑھانے کا کام کیا۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو آگاہ کیا جائے، ملک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہندوتوا کے نام پر ملک میں فرقہ واریت کو جنم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا پر سیاست کرنے والوں کو عوام نے سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ اس لئے نریندر مودی کا گراف اب گرنے لگا ہے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ بنگال کے انتخابی نتائج میں ہندوتوا پر سیاست کرنے والوں کی شکست ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ 4 ماہ میں مغربی بنگال میں کیا کچھ نہیں کیا، وہ سب کے سامنے ہے لیکن وہاں کی عوام ممتا بنرجی کو جس طرح اقتدار میں واپس لائی اور جھوٹ اور منافقت کو شکست دیا، وہ تاریخ میں درج ہو گیا ہے۔

بی جے پی نے مغربی بنگال میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو چلانے کی کوشش کی لیکن ممتا بنرجی نے انہیں شکست دے دی۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک میں اس وقت جس طرح کا ماحول ہے، ہم سب کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، بہت سی ایسی طاقتیں ہیں جو جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی، ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.