راجستھان میں رکن اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزامات کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کھلے عام کہا ہے کہ 'راجیہ سبھا انتخابات میں ممبران اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کے لیے جے پور میں رقم بڑی تعداد میں پہنچی ہے، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں اس ریاست کا وزیر اعلی ہوں جہاں رکن اسمبلی معاہدہ نہیں کرتے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'نقدی بڑی تعداد میں جے پور پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی راجستھان میں مدھیہ پردیش والا کھیل کھیلنا چاہتی ہے۔ لیکن یہاں کے ارکان اسمبلی سمجھدار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'انہیں لالچ دینے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں اس ریاست کا وزیر اعلی ہوں جہاں ارکان اسمبلی معاہدہ نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ '13 آزاد رکن اسمبلی اور بی ایس پی کے چھ ممبران اسمبلی کانگریس میں شامل ہوئے اور غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کی۔ جس میں کسی کو پیسے کا لالچ نہیں تھا۔ یہ صرف راجستھان کی سرزمین پر ہوسکتا ہے۔ گہلوت نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ '2 ماہ قبل راجیہ سبھا انتخابات ہو جانے چاہیئے تھے، اس وقت الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لےکر مرکزی حکومت نے انتخابات ملتوی کردیا کیونکہ وہ اس وقت گجرات اور راجستھان میں سودے بازی کا کھیل مکمل نہیں کرسکے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'بدھ کے روز اجلاس میں شامل تمام لوگوں نے مثبت خیالات رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'راجیہ سبھا انتخابات میں امیدوار کے سی وینوگوپال اور راجستھان انچارج اویناش پانڈے جمعرات کو جے پور آئیں گے، جس کے بعد تمام اراکین پارلیمنٹ شام پانچ بجے ایک بار پھر یہاں جمع ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی گہلوت نے کہا کہ 'چیف وہپ مہیش جوشی، جنہوں نے اے سی بی میں شکایت دی ہے امید کرتے ہیں کہ کارروائی ہوگی اور ایسے لوگوں کو پکڑا جائے گا۔