ETV Bharat / state

گہلوت نے عالمی یوم موسیقی پر موسیقی شائقین کو مبارک باد دی - عالمی یوم موسیقی

وزیر اعلی نے کہا کہ 'آج سے راجستھان میں کورونا بیداری مہم شروع ہورہی ہے، جو 30 جون تک چلے گی۔ لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کورونا بیدری مہم چلانے والی راجستھان پہلی ریاست ہے۔ کرونا سے بچاؤ کا پیغام گاؤں گاؤں تک پہنچایا جائے گا۔'

گہلوت نے عالمی یوم موسیقی پر موسیقی شائقین کو مبارک باد دی

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 1:32 PM IST

ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج عالمی یوم موسیقی کے موقع پر تمام موسیقاروں اور موسیقی کے شائقین کو مبارکباد دی۔

گہلوت نے کہا کہ 'موسیقی جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہے جودل کی گہرائیوں کو چھوتی ہے۔ راجستھان کئی لوک گلوکاروں اور موسیکاروں کی سرزمین ہے اور اس کی لوک موسیقی نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'موسیقی انسانی تہذیبوں پر پروان چڑھتی ہے۔ آئیے اس دن راجستھانی موسیقی اور موسیقاروں کی خوشحالی کا جشن منائیں'۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'آج سے راجستھان میں کورونا بیداری مہم شروع ہورہی ہے، جو 30 جون تک چلے گی۔ لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کورونا بیدری مہم چلانے والی راجستھان پہلی ریاست ہے۔ کرونا سے بچاؤ کا پیغام گاؤں گاؤں تک پہنچایا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانے کے لئے نکڑ ناٹک، لوک گیت، کٹھ پتلیوں وغیرہ کے ذریعہ روزی کمانے والے لوک فنکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی۔ جن آدھار سے منسلک ایک کروڑ 93 لاکھ افراد کے موبائل پر کورونا سے متعلق بیداری کے پیغامات ارسال کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.