دہلی: کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب سے عین قبل اشوک گہلوت اور راجستھان اراکین اسمبلی کے درمیان تلخیوں کے معاملے کی وجہ سے اعلیٰ قیادت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اب ذرائع کی مانیں تو CWC کے ممبران نے اشوک گہلوت کو صدر کے عہدے کی دوڑ سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر انہیں باہر نہیں کیا گیا تو پارٹی قیادت کے سامنے ڈسپلن کا معاملہ کھڑا ہو جائے گا۔ Ashok Gehlot in Race for Congress President
-
Delhi | AICC observers Ajay Maken & Mallikarjun Kharge arrive at the residence of Congress interim president Sonia Gandhi. They will further give the report to her pertaining to #RajasthanCongressCrisis pic.twitter.com/ftN8HUCr8o
— ANI (@ANI) September 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Delhi | AICC observers Ajay Maken & Mallikarjun Kharge arrive at the residence of Congress interim president Sonia Gandhi. They will further give the report to her pertaining to #RajasthanCongressCrisis pic.twitter.com/ftN8HUCr8o
— ANI (@ANI) September 26, 2022Delhi | AICC observers Ajay Maken & Mallikarjun Kharge arrive at the residence of Congress interim president Sonia Gandhi. They will further give the report to her pertaining to #RajasthanCongressCrisis pic.twitter.com/ftN8HUCr8o
— ANI (@ANI) September 26, 2022
دریں اثنا کانگریس کی راجستھان یونٹ میں ریاست میں جاری بحران کے درمیان پارٹی کے دونوں مبصرین ملکارجن کھرگے اور اجے ماکن نے پیر کو پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ دونوں جے پور سے سیدھے دہلی پہنچے اور اس کے بعد 10 جن پتھ پہنچ کر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔
راجستھان میں کانگریس کی سیاسی ہلچل کے درمیان پارٹی لیڈر کے سی وینوگوپال نے دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہیں بھارت جوڑو یاترا سے اس میٹنگ کے لیے بلایا گیا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات بھی راجستھان کے اندر جاری ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے اور اجے ماکن بھی سونیا گاندھی سے ملنے پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کو مبصر کے طور پر راجستھان بھیجا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس ملاقات میں راجستھان کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔
تاہم اطلاعات یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ بھی سونیا گاندھی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر آ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی تھی لیکن اجے ماکن نے گہلوت سے ملاقات نہیں کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پارٹی ہائی کمان گہلوت حامی گروپ سے ناراض بتائی جاتی ہے۔
گہلوت سے ملاقات کے بعد ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہم نے پارٹی صدر کو کل جو کچھ ہوا اس سے آگاہ کر دیا ہے۔ آخر میں جو بھی فیصلہ ہو سب کو اس پر عمل کرنا ہوگا، پارٹی میں ڈسپلن ہونا چاہیے۔