ETV Bharat / state

JITO Ahinsa Run اشوک گہلوت نے جیتو اہنسا رن کو جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مہاویر دگمبر جین ودیالیہ میں جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 'جیتو اہنسا رن' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Jain International Trade Organisation Ahinsa Run

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 12:43 PM IST

اشوک گہلوت نے جیتو اہنسا رن کو جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

جے پور: راجستھان حکومت کے امن اور عدم تشدد کے جذبے کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو ’’جیتو اہنسا رن‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے صبح 6.30 بجے شری مہاویر جین دیگمبر ودیالیہ سے اسے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور دوڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقعے پر گہلوت نے کہا کہ مہاویر اور مہاتما گاندھی کے عدم تشدد، امن اور سچائی کے نظریات آج بھی اہم ہیں۔ ہم سبھی کو ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کے ساتھ ساتھ ان کے پیغامات کو عوام تک پہنچانا چاہیے۔ ہمیں میراتھن جیسی سرگرمیوں میں حصہ لے کر زندگی میں عدم تشدد کا عہد لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہی خاندان، سماج، ریاست آگے بڑھتی ہے جو عدم تشدد اور امن کے راستے پر چلتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان عدم تشدد اور امن کے راستے سے ہی آگے بڑھ رہا ہے۔ راجستھان حکومت بھی اسی عزم کے ساتھ عوامی بہبود کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ پورے ملک میں راجستھان واحد ریاست ہے، جہاں عدم تشدد اور امن کا محکمہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ بھی سچائی اور عدم تشدد کی بنیاد پر جیتی گئی تھی۔ عدم تشدد اور امن کا پیغام ہندوستان ہی سے پوری دنیا میں پھیلا ہے۔ گہلوت نے کہا کہ جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیتو) اور لیڈیز ونگ کی یہ پہل نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے اکتوبر میں تجویز کردہ ’جیتو کنیکٹ 2023‘ کا پوسٹر بھی جاری کیا۔ ایم ایل اے رفیق خان، جیتو جے پور چیپٹر کے چیرمین نتن جین، جیتو کنیکٹ کے کنوینر ومل سنگھوی اور ویمن چیف سرپرست جے پور سلونی جین کے ساتھ دیگر عہدیداران، منتظمین اور ہزاروں رنرز اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Marathon For Girls Students ڈوڈا پولیس کی جانب سے طالبات کے لئے میراتھن کا اہتمام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.