جے پور: ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج صبح ویدانتا پنک سٹی ہاف میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کے عزم 'کوئی بھی بھوکا نہ سوئے ' کے عزم کو پورا کرتی ویدانتا پنک سٹی ہاف میراتھن کو صبح 6.30 بجے البرٹ ہال سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے میراتھن میں حصہ لے رہے ایتھلیٹس سے ملاقات کی اور انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ Gehlot flagged off Pink City Half Marathon
کوئی بھوکا نہ سوئے کے موضوع پر منعقد کی گئی میراتھن میں دوڑنے والوں نے 21، 10 اور 5 کلومیٹر کی تین کیٹیگریز میں دوڑ مکمل کی۔ انہوں نے 'کوئی بھوکا نہ سوئے'، 'نیروگی راجستھان' اور آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔
یہ بھہ پڑھیں: بارہ بنکی: عوام کو فِٹ رکھنے کے غرض سے ہاف میراتھن کا اہتمام
یو این آئی