ETV Bharat / state

'ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں تعاون کریں' - راجستھان میں کورونا وائرس

اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ 'جیسا کہ زون کے مطابق لاک ڈاؤن بڑھایا گیا ہے۔ لوگ صبر سے اصولوں پرعمل کرتے رہیں اور توسیع شدہ لاک ڈاون کے دوران بھی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔'

'ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں تعاون کریں'

author img

By

Published : May 2, 2020, 2:49 PM IST

ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون پر صبر و تحمل کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ریڈ زون کو گرین زون میں بدلنے میں لوگوں کو تعاون کرنا چاہئے۔'

گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ 'جیسا کہ زون کے مطابق لاک ڈاؤن بڑھایا گیا ہے۔ لوگ صبر سے اصولوں پرعمل کرتے رہیں اور توسیع شدہ لاک ڈاون کے دوران بھی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام علاقوں کے لئے خصوصی ہدایات ہیں اور ہمیں کورونا کو شکست دینے کے لئے سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہیں اور سماجی دوری کا خیال رکھیں۔'

گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے اور یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ سپلائی کی سیریز کھلی رہے، لوگ کہیں بھوکے نہ رہیں، تمام کو کھانا ملے، راشن ملے اور اقتصادی سرگرمیاں بھی شروع ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.