پوسٹ کووڈ سے متاثر 9 دنوں تک ایمس میں علاج کرانے کے بعد 24 جون کو جیل بھیجا گیا۔ جنسی زیادتی کے ملزم آسارام کو پھر سے آج دوبارہ ایمس لے جایا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس سے پہلے آسارام کے حامی اس کی ایک جھلک پانے کے لیے جیل کے ارد گرد بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔
آسارام کو ایمس لے جانے کے لئے آئی راتاناڈا پولیس نے وہاں موجود لوگوں کو اپنے گھر جانے کو کہا، اس کے باوجود بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد مختلف سڑکوں سے جیل کی طرف آنے کی کوشش کرتی رہی۔
مزید پڑھیں:ہیڈ کانسٹیبل جیوتی سنگھ اور دلال راجیندر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
بتایا جارہا ہے کہ جمعرات کے روز آسارام کو اسپتال سے فارغ کرنے کے بعد ہسپتال کی جانب سے انہیں 7 دن بعد دوبارہ صحت سے متعلق چیک اپ کے لئے واپس بلایا گیا تھا۔ لہٰذا آج اسے ایمس لے جایا گیا ہے۔