بابری مسجد رام مندر اراضی تنازع کیس کا حتمی فیصلہ آنے میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت بچا ہے۔ تاہم حساس علاقوں میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اعلی پولیس افسران کی ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی۔
میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ جے پور میں رات کے بارہ بجے کے بعد سے دفعہ 144 نافذ کر دی جائے گی وہیں فیصلے کو لے کر ریاست کے بڑے شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ عوامی سرگرموں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ریاست کے وزیر اعلی نے کسی بھی فیصلہ کی صورت میں عوام سے امن و امان بحال رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں عدالت کے فیصلے کا استقبال کرنا ہے۔