ETV Bharat / state

قرنطینہ مراکز میں سحری اور افطار کا انتظام - قرینطینہ مراکز میں سحری اور افطار کا انتظام

راجستھان کے مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مقیم مسلمانوں کے لیے افطار اور سحری کے انتظامات کے سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Arrangement of Sehri and Iftar at Quarantine Centers

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 11:17 AM IST

راجستھان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پہلی سحری ہفتہ (25 اپریل) کی صبح کی گئی ہے۔

ویڈیو: قرنطینہ مراکز میں سحری اور افطار کا انتظام

ریاست میں مختلف قرنطینہ مراکز میں موجود کورونا وائرس سے متاثرین نے بھی روزہ کے لیے سحری کیا ہے۔ اس وقت انھیں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامنان فراہم کیے گئے۔

افطار اور سحری کے انتظامات کے سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں

ایسے میں ان لوگوں کو کسی طرح سے کوئی دقت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سحری اور افطار کرانے کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

راجستھان کے ناگور، اجمیر اور بھرپور کلکٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'جو لوگ کورونا کورنٹائن سینٹر(قرینطینہ مراکز) میں مقیم ہیں، ان تمام لوگوں کے لیے سحری اور افطار کرنے کی سہولیات مہیا کرنے کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں، ان آرڈرز میں یہ کہا گیا ہے کہ سحری اور افطار کرنے کی اجازت دی جاتی ہے'۔

واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں کرونا وائرس کے پیش نظر چند خاندان ایسے بھی ہیں جو کورنٹائن سینٹر میں قیام کیے ہوئے ہیں، جنہیں دیکھتے ہوئے مسلم رہنماؤں کی جانب سے ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا گیا تھا۔

اس طرح کے آرڈر جاری ہونے کے بعد مسلم رہنماؤں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.