ETV Bharat / state

Sardar Shahar By Election سردار شہر کے ضمنی انتخاب میں آٹھ سو کے قریب معمر اور معذور ووٹرز گھر سے ووٹ کریں گے

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 11:45 AM IST

راجستھان کے چورو ضلع کی سردار شہر ضمنی انتخاب میں 80 سال سے زیادہ عمر کے معمر اور معذور ووٹرز گھر بیٹھے ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ disabled voters vote from home

سردار شہر ضمنی انتخاب میں آٹھ سو کے قریب معمر اور معذور ووٹرز گھر سے کریں گے ووٹ

جے پور: راجستھان کے چورو ضلع کی سردار شہر سیٹ کے لیے 5 دسمبر کو ہونے والے آئندہ ضمنی انتخاب کے لیے تقریباً 800 معمر اور معذور ووٹرز گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 80 سال سے زیادہ عمر کے معمر ووٹرز اور معذور ووٹروں کو گھر بیٹھے ہی ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی ہے اور اس سہولت کے تحت سردار شہر ضمنی انتخاب میں یہ ووٹر 24 سے 29 نومبر تک اپنے گھر سے ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ elderly and disabled voters vote from home

گپتا نے کہا کہ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کے لیے 797 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں 80 سال سے زیادہ عمر کے 690 ووٹر اور 107 معذور ووٹر شامل ہیں جوگھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گھرسے ہی ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 20 پولنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24 سے 29 نومبر کے درمیان ان ووٹرز سے گھر گھر ووٹنگ کروائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: معذور اور معمر ووٹرز نے ووٹ ڈالا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.