ETV Bharat / state

باڑمیر: کورونا پر قابو پانے کے لیے سرحدی علاقوں میں فوج کی مدد لی جائے گی - urdu news

کورونا کی دوسری لہر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مقامی ضلع انتظامیہ نے فوج اور سرحدی فورس (بی ایس ایف) کی مدد لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کورونا پر قابو کے لیے سرحدی علاقوں میں فوج کی مدد لی جائے گی

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 2:10 PM IST

راجستھان میں سرحدی علاقوں میں کورونا کی دوسری لہر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مقامی ضلع انتظامیہ نے فوج اور سرحدی فورس (بی ایس ایف) کی مدد لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع باڑمیر میں فوج نے پالیٹیکل کالج میں 100 بیڈ اور ایک کووڈ اسپتال تیار کر کے انتظامیہ کو دستیاب کرایا ہے۔

فوج کے ڈاکٹروں کی خدمات بھی ضلع انتظامیہ کو دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ جیسلمیر ضلع انتظامیہ نےبھی فوج اور بی ایس ایف کے افسران سے رابطہ کر کے ضرورت پڑنے پر مدد کرنے سے متعلق درخواست کی ہے۔

دوسری جانب جیسلمیر میں بھی کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع کلکٹر آشیش مودی کی ہدایت پر جواہر اسپتال میں 40 بیڈ کووڈ ڈیڈیٹیٹڈ وارڈ کے طور پر شروع کیے گئے ہیں اور اس کے علاج معالجے کے لیے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

کورونا مثبت مریضوں کے علاج کے لیے مکمل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر دوسری عمارتیں کووڈ سنٹر کے لیے حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر، راجستھان میں تین مئی تک پابندیاں سخت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.