جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مکھیہ منتری کنیادان یوجنا کے لیے 24 کروڑ روپے کے اضافی بجٹ کی فراہمی کو منظوری دی ہے۔ سی ایم اشوک گہلوت کے اس فیصلے سے اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کا جلد از جلد نمٹا ممکن ہو سکے گا اور مستحقین کو امداد کی رقم جلد منظور کر دی جائے گی۔ Ashok Gehlot on Mukhyamantri Kanyadan Yojana
سال 2022-23 میں اس اسکیم کے تحت وزیر اعلیٰ نے 48 کروڑ روپے کا مالیاتی بندوبست کیا تھا۔ جس میں سے اب تک درخواست دہندگان کو 47.74 کروڑ روپے ادا کر کے مالی تعاون فراہم کیا جاچکا ہے۔ 24 کروڑ کی اضافی رقم کے ساتھ موصول ہونے والی درخواستوں کے ساتھ، مستقبل میں موصول ہونے والے مقدمات کو بھی مقررہ مدت میں نمٹا دیا جائے گا۔ Mukhyamantri Kanyadan Yojana Budget
یہ بھی پڑھیں: Rajasthan to Reintroduce OldPpension Scheme: راجستھان پرانی پنشن اسکیم کے لیے مکمل طور پر تیار
قابل ذکر ہے کہ ریاست کی لڑکیوں کو شادی کے وقت مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت مکھی منتری کنیا دان یوجنا چل رہی ہے۔ اسکیم کے تحت 31 ہزار روپے سے لے کر 51 ہزار روپے تک کی مالی امداد دی جاتی ہے۔
یو این آئی