اجمیر شریف درگاہ دیوان کے صاحبزادے سید نصیر الدین چشتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے مسلم نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال بے حد سنجیدگی سے کرنا چاہیے۔ اور ایسی تنظیم اور جھوٹی خبروں سے بچنا چاہیے جس سے اسلام اور اسلام کے ماننے والوں کی بدنامی ہوتی ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ تنظیم ایسی ہے جو اسلام اور جہاد کے نام پر مسلم نوجوانوں کو غلط راہ پر چلنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔
نصیر الدین چشتی نے یہ بھی کہا کہ اب وقت ہے کہ مسلم نوجوان دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر کے اپنا اور اپنے والدین کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں۔ تاکہ آنے والی نسلیں سلامت رہے۔
اجمیر شریف درگاہ دیوان صاحب کی حویلی پر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں کونسل کے سکریٹری حبیب الرحمن نظامی، سید اعتماد الدین چشتی اور جوائنٹ سکریٹری نظمیں فاروقی بھی موجود تھے۔