انور شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے درمیان بتایا کہ، 'ممبئی میں ہوئے ایک واقعے کے دوران انہوں نے یہ عہد کیا کہ جے پور میں کوئی آخری رسومات مکمل کرے یا نہ کرے، میں ضرور ان کی آخری رسومات ادا کراؤں گا اور تب سے ہی میں اس کام میں لگ گیا۔
ماشاءاللہ مجھے کافی زیادہ خوشی ہے کی میں نے اکیلے ہی یہ کام شروع کیا تھا اور اب 21 لوگوں کی ٹیم میرے ساتھ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوئی ہے۔'
انور شاہ نے بتایا کہ، ' کورونا وباء سے ہلاک ہونے والے پہلے شخص کا جنازہ پانچ اپریل کو دفنایا گیا تھا، اس کے بعد ایک کے بعد ایک جنازے قبرستان میں دفنانے کا کام مسلسل جاری ہے۔'
انور شاہ نے بتایا کہ، 'کورونا وباء سے ہلاک ہونے والے 122 لوگوں کو گھاٹ گیٹ میں واقع قبرستان میں دفنایا جا چکا ہے، اور شاشتری نگر علاقہ میں واقع قبرستان میں گذشتہ پیر کے روز تک 34 افراد کی تدفین کی جا چکی ہے۔'
انور شاہ نے بتایا کہ، 'جس طرح سے راجستھان پولیس ہم لوگوں کا تعاون کر رہی ہے، وہ عمدہ ترین ہے۔'
مزید پڑھیں:
راجستھان: کورونا کے 700 نئے کیسز، مزید دس اموات
انہوں نے کہا کہ، 'پورے بھارت میں راجستھان پولیس کافی زیادہ بہتر خدمات انجام دے رہی ہے۔'