ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، کل 56 مریض

راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد سے راجستھان میں پازیٹیو کیسز کی تعداد اب سات تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کا ایک اور کیس
کورونا وائرس کا ایک اور کیس
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 6:12 PM IST

ضلع جھنجھنو کے بہانا علاقے میں 21 سالہ ایک نوجوان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، متاثرہ نوجوان 18 مارچ کو فلپائنس سے بھارت لوٹا تھا۔

مذکورہ نوجوان فلپائنس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور اس کے بعد وہ دہلی آئیرپورٹ آیا اور وہاں سے ٹیکسی کے ذریعہ اپنے گھر پہنچا۔

کورونا وائرس کا ایک اور کیس

ایئرپورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق نوجوان نے 22 مارچ تک خود کو گھر میں الگ تھگ رکھا تھا۔

اس کے بعد ہدایت کے مطابق نوجوان کو پچیری میں واقع سنگھانیہ یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے کوارٹن میں رکھا گیا۔

نوجوان کو 26 مارچ کو کھانسی کی شکایت ہوئی اور اسے تیز بخار بھی آیا تھا اس کے بعد اسے 27 مارچ کو اس کا سیمپل لیا گیا اور اتوار کی دوپہر میں نوجوان کی رپورٹ پازیٹیو ہونے کی اطلاع ملی۔

واضح رہے کہ ضلع جھنجھنو میں یہ ساتواں کیس ہے اس قبل اٹلی کے ایک سیاح کی بھی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی اور یہ سیاح لگ بھگ پورے شہر میں گھومتا پایا گیا تھا۔

اس کے بعد اٹلی کے اس سیاح کی اہلیہ اور اس کی بچی کی بھی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔

خیال رہے کہ یہاں خلیجی ممالک سے آئے تین لوگوں کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.