ETV Bharat / state

کورونا وبا کے دوران تنظیم انجمن یادگار چشتیہ کا اہم کردار

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے خادموں کی تنظیم انجمن یادگار چشتیہ شیخ زادگان لوگوں کی مدد کے لئے بہت کوششیں کر رہی ہے۔ انجمن یادگار چشتیہ شیخ زادگان کے سکریٹری شیخ زادہ احتشام چشتی نے کہا کہ اس ادارے نے درگاہ کے علاقے میں کووڈ سینٹر کے لئے جگہ فراہم کی اور 16 آکسیجن سلنڈرس کا انتظام کیا۔

کورونا وبا کے دوران تنظیم انجمن یادگار چشتیہ کا اہم کردار
کورونا وبا کے دوران تنظیم انجمن یادگار چشتیہ کا اہم کردار
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 8:15 AM IST

انجمن یادگار چشتیہ شیخ زادگان تنظیم نے 3 دنوں تک ویکسینیشن کے لئے کیمپ لگائے اور گزشتہ 3 دن سے تریپولیا گیٹ کے گیسٹ ہاؤس میں سرکاری 'چرنجیوی بیمہ یوجنا' کیمپ کا انعقاد کیا۔
چرنجیوی کیمپ میں انجمن شیخ زادگان کے صدر حاجی پیر شیخ زادہ صداقت علی چشتی، شیخ زادہ عبد الصبور چشتی، سکریٹری شیخ زادہ احتشام چشتی نے اس وبا کے دوران اپنا کردار ادا کیا۔

کورونا وبا کے دوران تنظیم انجمن یادگار چشتیہ کا اہم کردار

تنظیم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے اب لوگوں کو زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ اب ہر کوئی اس علاقے میں رہ کر ہی اس کیمپ میں اپنا نام درج کروا کر ویکسین لگوا سکتا ہے اور اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انجمن شیخ زادگان کے سکریٹری شیخ زادہ احتشام چشتی نے کہا کہ تنظیم ہمیشہ تمام لوگوں اور عوام کے لئے ہمیشہ کی طرح سہولت فراہم کرتی رہے گی، تاکہ علاقے کی عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یہ کورونا انفیکشن کے خطرہ سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ کیمپ 3 دن کے لئے لگایا گیا، پہلے دن لوگوں نے بہت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اس کے ساتھ انجمن شیخ زادہ کے اہل خانہ کو فی ممبر 2 ہزار روپے کی مالی مدد دی گئی ہے۔ تنظیم 700 کے قریب لوگوں کو 14 لاکھ کی مدد کرے گی اور تمام ادائیگی انجمن شیخ زادگان ادارے کی جانب سے ہو رہی ہے، امداد کا طریقہ کار آن لائن ہے۔

واضح رہے کہ انجمن اس سے بھی قبل بھی ضرورت مندوں کی مدد کرتی رہی ہے، فی الحال لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجمیر درگاہ کے خادموں کو کئی طرح کی دشواریاں پیش آرہی ہیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انجمن شیخ زادگان نے اپنی جماعت کے ضرورت مند لوگوں کو 2000- 2000 کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اخراجات پندرہ لاکھ روپے تک ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.