ETV Bharat / state

Ana Sagar Lake of Ajmer اجمیر کی تاریخی اناساگر جھیل انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار - ریاست راجستھان کے اجمیر

اجمیر کی تاریخی اناساگر جھیل ان دنوں میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ جھیل میں آکسیجن کی کمی کے باعث مچھلیاں مرنے لگی ہیں۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

تاریخی اناساگر جھیل انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : May 13, 2023, 2:35 PM IST

تاریخی اناساگر جھیل انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع تاریخی اناساگر جھیل میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب اناساگر جھیل اپنی خوبصورتی کھونے لگی ہے۔ اسی کے مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جھیل کی صاف صفائی کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مقامی باشندوں کے درمیان بے حد ناراضگی پائی جا رہی ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس کے لئے کچھ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی میئر برج لتا ہڈا نے بتایا کہ میونسپل انتظامیہ کی طرف سے پہلے ہی ڈیبیٹنگ مشین کی مدد لی جا رہی تھی تاکہ آنا ساگر کے پانی کو صاف کیا جا سکے لیکن اب جہاں پر ڈیبیٹنگ مشینیں دستیاب نہیں ہیں وہاں ماہی گیروں کی کشتیوں کی مدد لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں۔عدم توجہی کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔اس کے لئے لوگوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔کسی بھی کام کو انجام تک پہنچانے میں تھوڑا وقت لگتا ہے اس کو لے ہم فکرمند ہیں۔آنے والے دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔میونسپل انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhiwani Charred Bodies اشوک گہلوت نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا

ان کا کہنا ہے کہ جھیل کے پانی کی صفائی کا کام جاری ہے۔ اس صفائی کی وجہ سے جھیل کا پانی چمکدار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی دیکھنے کو ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.