ETV Bharat / state

جے پور میں سی اے اے کے خلاف کینڈل مارچ

author img

By

Published : Jan 8, 2020, 5:14 PM IST

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تو وہیں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی ایک نئی مہم کی شروعات ہو چکی ہے۔

جے پور میں سی اے اے کے خلاف کینڈل مارچ
جے پور میں سی اے اے کے خلاف کینڈل مارچ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں البرٹ ہال کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔ عوام روزانہ سی اے اے کے خلاف کینڈل مارچ نکال رہے ہیں۔

جے پور میں سی اے اے کے خلاف کینڈل مارچ

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تو وہیں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی ایک نئی مہم کی شروعات ہو چکی ہے۔

جے پور کا دل کہے جانے والے البرٹ ہال کے سامنے روزانہ شام کو الگ الگ مذاہب کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور کینڈل مارچ کا اہتمام کر سی اے اے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

بتا دیں کہ اس کینڈل مارچ کا اہتمام دو جنوری سے مسلسل جاری ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ جب تک اس نئے قانون میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کی جاتی ہے تب تک یہ اسی طریقے سے مسلسل جاری رہے گا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ ملک بچاؤ مورچہ کے بینر تلے ہو رہا ہے۔ تنظیم کے ذمہ داروں کے مطابق جب تک اس کالے قانون کو دوبارہ سے صحیح نہیں کیا جائے گا تب تک یہ احتجاجی مظاہرہ مسلسل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے والے لوگ اپنے ساتھ میں بھارت کا پرچم لے کر بھی پہنچ رہے ہیں۔

احتجاج کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی مخالفت ہونے کے باوجود وزیر داخلہ امت شاہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
مظاہرین نے کہا کہ اب پورے ملک کی ہندو مسلم سمیت سبھی مذاہب کے لوگ مرکزی حکومت کے ارادے اور منصوبے جان چکے ہیں اس لیے آپ کو اس قانون کو واپس لینا ہی ہوگا۔

Intro:روزانہ البرٹ ہال پر شام کے وقت کیا جاتا ہے احتجاجی مظاہرہ

Body:جےپور. شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ملک بھر میں چل رہا ہے وہی اب راجستھان میں ایک نئی مہم کی شروعات ہو چکی ہے... یہاں دارالحکومت جے پور میں روزانہ شام کو جے پور کا دل کہے جانے والے البرٹ ہال کے باہر الگ الگ برادری کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور کینڈل مارچ کا اہتمام کیا جاتا ہے ہے.. اس کینڈل مارچ کا اہتمام دو جنوری سے مسلسل جاری ہے اور جب تک اس نئے قانون میں کسی طرح سے کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی تب تک یہ اسی طریقے سے مسلسل جاری رہے گا... یہاں روزانہ شام کو چھ بجے سے رات کو آٹھ بجے تک کینڈل مارچ احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے... اس احتجاجی مظاہرہ میں الگ الگ طبقات کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور اپنی مخالفت اس قانون کو لے کر درج کرواتے ہیں... وہی یہ تمام احتجاجی مظاہرہ ملک بچاؤ این بچاؤ مورچہ کے بینر تلے ہورہا ہے... تنظیم کے ذمہ داروں کے مطابق جب تک اس کالے قانون کو دوبارہ سے صحیح نہیں کیا جائے گا تب تک یہ احتجاجی مظاہرہ چاہے سے کتنے روز بھی ہو جائیں اسی طرح سے مسلسل جاری رہے گا... واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے والے لوگ اپنے ساتھ میں ہندوستان کا پرچم لے کر بھی پہنچ رہے ہے...

Conclusion:قانون کو واپس لینا ہی ہوگا

وہی احتجاج کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ جو بھی حکومت میں قابض لوگ ہوتے ہیں وہ وہ اتنی مخالفت ہونے کے بعد کچھ نہ کچھ ضرور دیکھتے ہیں لیکن جو ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا تم ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ اب پورے ملک کی ہندو مسلم سمیت سبھی مذہب کے لوگ آپ کے ارادے اور منصوبے جان چکے ہیں اس لیے آپ کو اس قانون کو واپس لینا ہی ہوگا...

بائٹ - سید مجاہد علی نقوی, کنوینر ملک بچاؤ این بچاؤ مورچہ

بائٹ - ناصرخان, احتجاجی لوگ

محمد رضاءاللہ

جےپور

8852874057
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.