ETV Bharat / state

الور:سڑک حادثے میں تین کی موت - الور کی خبر

ریاست راجستھان کے ضلع الور کے صدر تھانہ علاقے کے تحت آنے والا الور بھواڑی میگا ہائی وئے پرایک تیز رفتار بلیرو کارد کے پلٹنے سے کار میں سوار تین لوگوں کی موت ہوگئی۔یہ لوگ الور سے ہریانہ کی طرف جارہے تھے۔

الور:سڑک حادثے میں تین کی موت
الور:سڑک حادثے میں تین کی موت
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 9:25 PM IST

الور سے ہریانہ کی طرف جارہی تیز رفتار بلیرو کار کی پلٹنے سے کار میں سوار تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد صدر تھانہ پولیس حادثے کی جگہ پر پہنچی اور تینوں لوگوں کو الور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔تینوں کی لاشوں کو الور کے مردہ گھر میں رکھا گیا۔

یہ تینوں ہریانہ کے پنہانہ تھانہ علاقے کے لہنگی کلا گاؤں کے رہائشی تھے۔پولیس نے ان کے لواحقین کو اس کی اطلای دی ہے۔

صدر تھانہ انچارج رام نواس مینا نے بتایا کہ بدھ کی صبح قریب 11 بجے رادھا ستسنگ بھون کے سامنے ایک بے قابو بلیرو کار پلٹ گئی تھی۔جس میں پنہانہ کے رہائشی ہنیف، رفیق اور اجی تینوں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تینوں الور سے پنہانہ جارہے تھے ۔پولیس جانچ کررہی ہے کہ یہ لوگ کس وجہ سے تیز رفتار میں گاڑی چلا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.