ETV Bharat / state

الور: مزدوروں کو نجی گاڑیوں سے جانے کی اجازت

ضلع میں 11 صنعتی علاقوں میں 12،000 سے زیادہ یونٹز ہیں۔ جن میں لاکھوں تارکین وطن مزدور کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے الور کے مختلف علاقوں میں ہزاروں مزدور اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

الور: تارکین وطن مزدوروں کو نجی گاڑیوں سے جانے کی اجازت

author img

By

Published : May 3, 2020, 1:26 PM IST

ریاست راجستھان کے الور میں رہنے والے تارکین وطن مزدوروں کی پریشانی کے پیش نظر ضلع کلکٹر اندریجیت سنگھ نے الور کے تمام سب ڈویژن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہاجر مزدوروں کو نجی گاڑیوں سے جانے کی اجازت دیں۔ اس سے الور میں بسنے والے مزدوروں کو بڑی راحت ملے گی۔

دراصل ضلع میں 11 صنعتی علاقوں میں 12،000 سے زیادہ یونٹ ہیں۔ ان میں لاکھوں تارکین وطن مزدور کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے الور کے مختلف علاقوں میں ہزاروں مزدور اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان مزدوروں کو رہائش کے لئے گھر اور کھانا سمیت مختلف ضروریات کی چیزوں کے لئے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تارکین وطن مزدوروں نے حکومت اور انتظامیہ سے متعدد بار گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے تارکین وطن مزدوروں کے مسائل کو نمایاں طور پر اٹھایا تھا۔ جس کے بعد الور انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور مہاجر مزدوروں سے بات کی اور انہیں راشن مہیا کرایا تھا۔

واضح رہے کہ' راجستھان حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لئے ایک پورٹل بھی لانچ کیا ہے۔ جس میں تارکین وطن مزدور رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.