ETV Bharat / state

Lightning Strike: آسمانی بجلی کے زد میں آنے والے افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی: امین کاغذی

جے پور کے آمیر علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے معاملے کو لے کر سرکاری حکام و سیاسی رہنماؤں کا جے پور کے ایس ایم ایس ہسپتال میں پہنچنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

آسمانی بجلی کے زد میں آنے والے افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی: امین کاغذی

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:52 AM IST

Updated : Jul 12, 2021, 7:58 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی لوگ اس کی زد میں آنے سے جھلس گئے ہیں جن کو جے پور کے ایس ایم ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

آسمانی بجلی کے زد میں آنے والے افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی: امین کاغذی

اس حادثے کی اطلاع ملنے پر جے پور کے کشنپول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی ایس ایم ایس ہسپتال پہنچ کر انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان سے بات کی۔

امین کاغذی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'اب تک اس پورے معاملے میں 20 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔' انہوں نے بتایا کہ 'ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق ریاست چندی گڑھ سے ہے، این ڈی آر ایف کی ٹیم کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور: آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 12 ہلاک، متعدد زخمی

انہوں نے بتایا کہ 'اب تک 40 لوگوں کو بچایا جا چکا ہے۔ امین کاغذی نے معاوضہ کی بات کو لے کر کہا کہ 'اس حادثے کے تعلق سے ہم لوگ اجلاس کریں گے اور انہوں نے کہا کہ 'ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔'

واضح رہے کہ دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں گزشتہ شام آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے جے پور کے ایس ایم ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 12, 2021, 7:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.