گوئل کا کہنا ہے کہ' اس منصوبہ کا مقصد آئندہ برسوں میں ضلع کو پانی کے معاملے میں خود کفیل بنانا ہوگا، فی الحال بارش سے حاصل زیادہ تر پانی ضائع ہوجاتا ہے اس زیر زمین پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی کوشش کی جائے'۔
ضلع کلکٹر وشوموہن شرما نے اس تعلق سے بتایا کہ مہم کا مقصد دیہاتی اور شہری علاقوں میں زمینی سطح میں اضافہ، تالاب، کنویں، بورویل اور دیگر پانی کے ذرائع سے پانی کی کھپت کرنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ' اس عمل کے لیے ضلع سطح پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی، عوامی نمائندے اور ماہرین کی تجاویز شامل کی جارہی ہیں۔