اجمیر رینج کے آئی جی ایس سنگتھر اجمیر شہر کا جائزہ لینے نکلے۔ جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا اور وہاں حفاظتی انتظامات دیکھے۔
معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درگاہ کے علاقے میں انتظامات قابل تحسین ہیں۔ ہدایات پر یہاں مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے علاقوں میں بھیڑ بہت زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتے کے آخر میں 2 دن کرفیو کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر سامان لینے نکل آئے ہیں۔
سنگتھر نے کہا کہ پولیس کو حکومت کی ہدایت نامے پر سختی سے عمل کرنا چاہئے تاکہ اجمیر کورونا کی جنگ جیت سکے۔
اس کے علاوہ خاص بات یہ رہی کہ کورونا وبا کے مدنظر شادی شدہ اہلکاروں کے لیے انہوں نے رہائش گاہ کے انتظام کی بھی بات کہی۔
اس دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کے درد کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر ہدایات دیں تاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں وہ اپنی اور اہلخانہ کی حفاظت بھی کر سکیں۔
آئی جی نے پولیس اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لئے تجاویز بھی دیں۔ آئی جی کے دورے کے دوران اے ڈی ایم (سٹی) گجندر سنگھ نے درگاہ کے علاقے میں ان سے ملاقات کی، جہاں آئی جی نے ان سے شہر کے انتظامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔