ETV Bharat / state

اجمیر: عرس مبارک کی پرچم کشائی کی رسم 8 فروری کو - سالانہ عرس کا آغاز

آئندہ آٹھ فروری کو خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کا جھنڈا درگاہ کے بلند دروازہ پر پیش کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی اس رسم کے لیے درگاہ کے گنبد اور تاریخی بلند دروازہ پر رنگ و روغن اور سجاوٹ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Ajmer: Urs Mubarak flag hoisting ceremony on February 8
اجمیر: عرس مبارک کی پرچم کشائی کی رسم 8 فروری کو
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 5:12 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 809 ویں عرس مبارک کی پرچم کشائی کی رسم 8 فروری کو ادا کی جائے گی۔

اجمیر: عرس مبارک کی پرچم کشائی کی رسم 8 فروری کو

کووڈ - 19 گائیڈ لائن کے تحت رواں برس عرس کی تقاریب مکمل طور طریقے سے عمل میں نہیں لائی جائے گی، اس دوران ملک بھر سے کثیر تعداد میں آنے والے زائرین کو ضلع انتظامیہ نے مشروط شرکت کی اجازت دی ہے۔

اس سلسلے میں درگاہ کمیٹی اور خادموں سمیت درگاہ دیوان کے نمائندوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے۔

Ajmer: Urs Mubarak flag hoisting ceremony on 8th February
اجمیر: عرس مبارک کی پرچم کشائی کی رسم 8 فروری کو

آئندہ آٹھ فروری کو خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کا جھنڈا درگاہ کے بلند دروازہ پر پیش کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی اس رسم کے لیے درگاہ کے گنبد اور تاریخی بلند دروازہ پر رنگ و روغن اور سجاوٹ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کی سالانہ عرس کا آغاز 14 فروری سے ہوگا اور 20 فروری یعنی 6 رجب کو قل کی رسم ادا کی جائے گی۔ کورونا وبا کے پیش نظر عرس کی تمام رسم و روایات حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.