ETV Bharat / state

اجمیر: دو زائرین کی درگاہ میں حاضری پر ہنگامہ - نظام گیٹ

معروف صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں دو زائرین کو درگاہ کمیٹی کے سپروائزر نے بغیر رجسٹریشن کے دربار میں داخل کردیا، جس کے بعد ہنگامہ ہو گیا۔

اجمیر: دو زائرین کی درگاہ میں حاضری پر ہنگامہ

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 7:14 PM IST

خادموں کا الزام ہے کہ درگاہ میں کووڈ 19 گائیڈ لائن کے مطابق بغیر رجسٹریشن کوئی بھی شخص درگاہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں درگاہ کمیٹی کے سپروائز نے دو زائرین کو بغیر اجازت دربار میں داخل کراتے ہوئے کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کے خلاف ورزی کی ہے۔

درگاہ کے خادموں نے نظام گیٹ پر تعینات عملہ کی شدید لاپرروائی مانتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ وہیں سپروائزر عبدالرحمن نے کہا ہے کہ لکھنؤ کے ظہیر اور ان کے ساتھی کو درگاہ کمیٹی صدر کے حکم پر لے گئے تھے، جب کی درگاہ ناظم شکیل احمد کو اس پورے معاملے کی جانکاری ہے لیکن دوسری طرف ناظم شکیل احمد نے 2 زائرین کے درگاہ داخلہ کو لے کر کسی طرح کی جانکاری ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

اجمیر: دو زائرین کی درگاہ میں حاضری پر ہنگامہ

یہ پورا معاملہ سوشل میڈیا پر سپروائزر اور 2 زائرین کا فوٹو وائرل ہونے پر سرخیوں میں آیا اور پولیس تک پہنچ گیا۔یہی وجہ ہے کہ نظام گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں اور درگاہ کمیٹی ملازمین کے لیے خادموں کی شکایت درد سر بن گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.