درگاہ کے بزرگ خادم حاجی عرفان چشتی کے مطابق عالمی کورونا وبا اللہ کی طرف سے قہر ہے جس سے بچنے کے لیے عوام کو نیکی کا کام کرنا چاہیے اور فضول اخراجات سے محفوظ رہ کر غریبوں کی مدد کرنا چاہیے۔
اسی طرح 22 مارچ سے بند درگاہ شریف کو لے کر درگاہ کمیٹی کے رکن منور خان نے کہا کہ اب درگاہ کو عام زائرین کے لیے کھولنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔
مرکزی حکومت کے تحت آنے والی درگاہ کمیٹی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے رابطہ قائم کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ درگاہ میں زائرین کو کورونا وبا سے محفوظ رہنے اور بہتر انتظام کر کے زائرین کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔