ETV Bharat / state

اجمیر: آستانے کی چاندی والے دروازے کی مرمت ہوگی

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 2:32 PM IST

عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں اب آستانہ شریف کے چار چاندی کے دروازوں کو درست کروایا جائے گا، آستانہ شریف میں اس سے قبل چاندی سے در و دیوار کو سجایا جا چکا ہے۔

Ajmer: The silver door of Astana will be repaired
اجمیر: آستانے کے چاندی والے دروازے کی مرمت ہوگی

سلطان الہند خواجہ غریب نوازؒ کے آستانہ کے بیگمی دالان کے دو دروازوں اور توشہ خانہ کے دروازے کو چاندی کے کام سے درست کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں خدام خواجہ کی انجمن سید زادگان کے سکریٹری سید واحد حسین انگارہ شاہ نے بتایا کی عبدالحمید چشتی نے ان کی مرمت کے لیے درخواست دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آستانہ شریف میں سونے چاندی کا کام کرایا جاچکا ہے جس کا خرچا تقریباّ تین کروڑ روپے تھا۔

اسی طرح ایک غیر مسلم عقیدت مند نے بیگمی دالان کے اوپری حصے میں ایک بیش قیمتی ہیرا جڑوا یا تھا۔

آستانہ شریف میں خواجہ غریب نوازؒ کے مزار کے کٹگھرے اور دروازوں سمیت در و دیوار پر بھی سونے اور چاندی کے کام سے خوبصورتی قائم ہے۔

اپنے اپنے وقت کے حکمرانوں نے اس طرح کے بیش قیمتی کام کروا کر خواجہ کی بارگاہ میں عقیدت کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.