ETV Bharat / state

Ajmer Sharif Dargah درگاہ اجمیر شریف کی طرف سے بغداد میں واقع قادریہ خانقاہ کے لیے خصوصی ہدیہ تحفہ بھیجا - خادم پیر سید سلطان الحسن مصباحی

درگاہ اجمیر شریف کی طرف سے عراق کے شہر بغداد میں واقع قادریہ خانقاہ کے سب سے بڑے مذہبی مقام بڑے پیر صاحب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کی درگاہ کے لیے خصوصی ہدیہ تحفہ بھیجا گیا۔

درگاہ اجمیر شریف کی طرف سے  بغداد میں واقع قادریہ خانقاہ کے لیے خصوصی ہدیہ تحفہ بھیجا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 8:21 PM IST

درگاہ اجمیر شریف کی طرف سے بغداد میں واقع قادریہ خانقاہ کے لیے خصوصی ہدیہ تحفہ بھیجا

اجمیر: خادم پیر سید سلطان الحسن مصباحی کے مطابق عراق کے شہر بغداد میں صوفی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کا مزار ہے۔ ان دنوں جہاں ان کا عرس مبارک منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے میں دنیا بھر سے عقیدت مندوں کا بغداد شریف پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان کا ایک وفد بھی عراق کا دورہ کرنے والا ہے۔ حیدرآباد، ناگپور، گجرات کے عقیدت مندوں کے علاوہ اجمیر شریف درگاہ سے بھی ایک انوکھا تحفہ بڑے پیر صاحب کی درگاہ پر بھیجا گیا ہے۔ آنے والے 27 اکتوبر کو بغداد شریف درگاہ میں عرس کا ایک خاص دن ہوگا اور اس دن ہندوستانی عوام کی جانب سے قیمتی چادر پیش کی جائے گی۔

خادم مصباحی کے مطابق اس چادر کو واپی اعظم بھائی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ممبئی سے عراق لے جایا جائے گا۔ اس چادر شریف پر عربی میں اللہ کے نام لکھے ہوئے ہیں۔ نیلے رنگ کی چادر پر قدریہ دعا اور قرآن پاک کی آیات بھی سنہری الفاظ میں لکھی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:BJP Minority Morcha بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری

ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حضرت بڑے پیر صاحب کے عرس کے خاص موقع پر چشتیہ خانقاہ اجمیر شریف سے قادریہ مرکز تک بڑے پیر صاحب کے مزار پر ہدیہ پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.