ETV Bharat / state

اجمیر شریف:امام حسین کی یاد میں خون عطیہ کیمپ منعقد - اجمیر میں خون عطیہ کیمپ منعقد

اجمیرشریف درگاہ کے خادموں کی جانب سے آج 'خون دو زندگی دو' کے نعرے کے ساتھ ایک خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

اجمیر شریف:امام حسین کی یاد میں خون عطیہ کیمپ منعقد
امام حسین کی یاد میں خون عطیہ کیمپ منعقد
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 2:12 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے خادموں کی جانب سے ایک روزہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی نسبت سے عاشق حسین نے اپنے خون کا عطیہ کیا۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے درگاہ کے خادموں کی جانب سے خون عطیہ کے لیے ایک کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں عاشق حسین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے خون کا عطیہ حضرت امام حسین کے نام پیش کیا۔شہدائے کربلا کی یاد میں خدمت خلق کا جذبہ مسلم نوجوانوں میں دیکھا گیا۔ 18 برس سے لے کر 39 سال کی عمر کے عقیدت مندوں نے 143 یونٹ خون کا عطیہ پیش کیا۔

امام حسین کی یاد میں خون عطیہ کیمپ منعقد
'خون دو زندگی دو' کے نعرے سے منعقد اس کیمپ میں انجمن سید زادگان کے سابق صدر غلام کبریہ چشتی نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی اور خون عطیہ کیمپ منعقد کی ستائش کرتے ہوئے اسے ایک نیک قدم بتایا۔ واضح رہے کہ محرم الحرم کے مہینہ میں شہدائے کربلا کی یاد میں مختلف مقامات پر عاشق حسین کی جانب سے خون عطیہ کیمپ لگایا جاتا ہے۔اسی خدمت خلق اور امام حسین کی یاد میں اجمیر میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.