ETV Bharat / state

Ajmer Road Accident اجمیر میں سڑک حادثہ، کھلاڑیوں سے بھری کار پلٹی، ایک ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست راجستھان کے اجمیر میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں کھلاڑیوں سے بھری ایک کار اچانک پلٹ گئی جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ جب کہ پی ٹی آئی سمیت 10 اسٹوڈنٹ زخمی ہو گئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کیس درج کرکے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔ Road accident in Ajmer one killed

Ajmer Road Accident
Ajmer Road Accident
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 12:52 PM IST

اجمیر: راجستھان کے شہر اجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے کے تحت بکرا منڈی علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں کھلاڑیوں سے بھری اوور لوڈ انووا کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس میں ایک کھلاڑی موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ اس حادثہ میں پی ٹی آئی سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ جس میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جانکاری دیتے ہوئے اے ایس آئی منیرام نے بتایا کہ بکرا منڈی علاقے میں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رام گنج تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے گئی۔ A Car Full of Players Overturned in a Road accident in Ajmer one killed

اجمیر میں سڑک حادثہ کھلاڑیوں سے بھری کار پلٹی ایک ہلاک

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق کار میں کل 14 افراد سوار تھے جن میں 11 طلبہ کے کوچ بھی شامل تھے۔ ایک کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 16 سالہ یش دیواکر کے چچا وشال شرما نے بتایا کہ یش اسکول کی اسپورٹس ٹیم میں شامل تھا۔ اسکول ٹیچر نیرج انووا کار چلا رہے تھے جس میں یہ تمام کھلاڑی جا رہے تھے۔ اسکول ٹیچر نیرج نے ڈرائیور کو سائڈ پر بٹھا رکھا تھا اور گاڑی کی رفتار بھی بہت زیادہ تھی۔ اوور لوڈنگ کے باعث گاڑی توازن کھو کر الٹ گئی اور اس طرح یہ حادثہ پیش آیا۔
فی الحال رام گنج تھانہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ متوفی طالب علم کے لواحقین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.