ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع مشہور درگاہ میں لوگوں نے کسانوں کے احتجاج کی کامیابی اور ان کی مشکلات و مسائل کے حل کے لئے دعائیں کیں۔
سلطان الہند خواجہ غریب نواز درگا ہ کے خادم اور عقیدت مندوں نے کسانوں کے حق اور مرکزی حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور و خوض کرنے نیز ملک کی امن و سلامتی و خوشحالی اور عالمی وبا کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے دعائیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے لے کر عوام تک غذا کی رسائی سمیت دیگر اہم سرگر میاں کسان ہی انجام دیتے ہیں ۔
سجادہ نشین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ملک کے حالات جلد تبدیل ہونگے اور چہار سو خوشیاں ہی خوشیاں نظر آئینگی۔
۔