ETV Bharat / state

اجمیر: عالمی وبا کورونا سے نجات کے لیے دعاؤں کا اہتمام - اجمیر ای ٹی وی بھارت خبر

عالمی وبا کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ لاکھوں افراد ابھی بھی اس عالمی وبا سے متاثر ہیں۔

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 7:28 PM IST

گذشتہ ایک سال سے عالمی وبا کورونا وائرس نے انسانی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔ لاکھوں افراد اس مہلک وبا کے سبب موت کی آغوش میں پہنچ گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس وبا سے متاثر ہیں۔

دعاوں کا اہتمام

ادھر، ریا ست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ کی حامل درگا ہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر آج اس مہلک مرض سے نجات پانے کی دعائیں کی گئیں-

ریاست مہارشٹر کے دارلحکومت ممبئی سے عقیدت مندوں پر مشتمل ایک کنبہ اجمیر پہنچا۔ عقیدت مندوں نے مہاراشٹر سمیت ملک سے اس وبا کے خاتمہ کے لیے دعائیں مانگیں۔

مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے زائرین پر مشتمل ایک خاندان نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کر کے مہاراشٹرا سمیت ملک بھر سے covid-19 کے خاتمے کی دعائیں کیں۔

ممبئی کے حاجی عبدالمنان شیخ نے اپنے عزیزو واقارب کے ساتھ دعا مانگی۔ ان کو امید ہے کہ خواجہ غریب نواز کی نگاہ کرم سے جلد ہی covid-19 کا خاتمہ ہوگا اور سب کی سلامتی ہو گی

درگاہ شریف میں ان زائرین کو درگاہ کی زیارت حاجی سید عارف حسین چشتی اشرفی نے کرائی اور تبرک بھی بھی تقسیم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.