ETV Bharat / state

Ajmer Police Operation Vijay Prahar اجمیر کو جرائم اور نشہ سے پاک بنانے کیلئے پولیس کی چھاپہ ماری مہم

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 4:40 PM IST

اجمیر پولیس نے ضلع کو جرائم اور نشہ سے پاک بنانے کے مقصد سے مختلف علاقوں میں خصوصی چجاپہ ماری مہم (آپریشن وجرا پرہار مہم) چلائی جس میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اجمیر ضلع پولیس کی طرف سے آپریشن
اجمیر ضلع پولیس کی طرف سے آپریشن
اجمیر پولیس کی جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے خصوصی مہم

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں پولیس کی جانب سے آپریشن وجرا پرہار مہم چلائی گئی۔اس مہم کے تحت 900 پولیس افسران اور جوانوں نے ضلع کے مختلف تھانوں کے علاقوں میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی جس میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ذرائع کے مطابق اجمیر پولیس کے اعلیٰ افسران نے 50 سے زیادہ واٹس ایپ گروپ کی معلومات کی بنیاد پر ضلع میں آپریشن وجرا پرہار مہم چلائی اور اس میں انہیں بڑی کامیابی ملی۔ آپریشن وجرا پرہار مہم کے دوران مختلف دفعات کے تحت 440 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چونارام جاٹ نے کہا کہ ضلع پولیس کی 175 ٹیموں نے آپریشن وجرا پرہار کے تحت ضلع کے مختلف تھانوں کے علاقوں میں چھاپہ ماری کی گئی۔اس خصوصی کارروائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اس کے تحت 118 ہسٹری شیٹر مقدمات میں مطلوب مجرمان، 22 دائمی وارنٹ گرفتاری، 299 اناؤنسر مجرمان، چوپان ایکسائز این ڈی پی ایس جوا اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Minor Girl Killed In Udaipur آٹھ سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کے بعد قتل، لاش کے 10 ٹکڑے کیے گئے

ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد جرائم پیشہ افراد میں پولیس کے خوف کو برقرار رکھنا اور پولیس کے تئیں عام آدمی کا اعتماد مضبوط کرنا ہے۔ چونارام جاٹ نے کہا کہ آپریشن وجرا پرہار کی طرح آئندہ بھی کارروائی جاری رہے گی۔مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رہے گی کیونکہ ہمیں ضلع کو جرائم اور نشہ مکت بنانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.