اجمیر: راجستھان کے اجمیر کے کرسچن گنج تھانہ علاقے سے پولیس نے دلت لڑکی کا انسٹاگرام پر فرضی اکاونٹ بنا کر فحش تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔ اجمیر کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس چھوی شرما نے کہاکہ چند دنوں قبل ایس ٹی ایس سی طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اس کے ایک دوست نے ان کی فحش تصاویر کو انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ہے۔ Ajmer Police Arrest A Man Who Post Objectionable Photos Of Dalit Girl
انہوں نے کہاکہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس شخص نے لڑکی کافرضی انسٹاگرام اکاونٹ بنا کر اس کی تمام تصاویر شئیر کردی ہے۔
مزید پڑھیں:Man Chops Aunt into Pieces بھتیجے نے چاچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے دس ٹکڑے کردیے
ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس چھوی شرما نے کہاکہ پولیس نے سنجیدگی سے تفتیش کرتے ہوئے خاتون کے دوست کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کے فرضی اکاؤنٹ سے فحش پوسٹس کرنے کے باوجود ملزم خاتون سے ہمدردی کا ڈرامہ کرتا رہا۔ اتنا ہی نہیں، جب خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تو وہ بھی اس کے ساتھ تھانے میں موجود تھا۔ Ajmer Police Arrest A Man Who Post Objectionable Photos Of Dalit Girl