ETV Bharat / state

Ajmer Police جعلی اسٹامپ پیپر کا استعمال کرکے زمین پر قبضہ کرنے کے معاملے میں تین افراد گرفتار - ریاست راجستھان کے اجمیر میں لینڈ مافیا

اجمیر پولیس نے سول لائنز تھانے حدود میں جعلی اسٹامپ پیپر اور لیز کے ذریعہ زمین پر قبضے کے معاملے میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ Ajmer Police

جعلی اسٹامپ پیپر کا استعمال کرکے زمین پر قبضہ کرنے کے معاملے میں تین افراد گرفتار

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 2:53 PM IST

جعلی اسٹامپ پیپر کا استعمال کرکے زمین پر قبضہ کرنے کے معاملے میں تین افراد گرفتار

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں لینڈ مافیا کے جال کا شکار اب بڑھتا جا رہا ہے۔اس درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں لینڈ مافیاوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔Ajmer Police Arrest Two Person In Fake Stamp paper Case In Rajasthan

اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے سول لائنز پولیس اسٹیشن کے افسر دلبیر سنگھ فوجدار نے بتایا کہ اتر پردیش کے جونپور کے رہنے والے رام چندر گپتا نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ اسے اے ڈی اے کی طرف سے لگائی گئی لاٹری کے ذریعہ چندروردائی نگر میں ایک پلاٹ ملا تھا۔

کچھ دنوں بعد اس کےشہر سے بہار جانے پر اس کے جاننے والوں نے بتایا کہ اس کے پلاٹ پر کوئی دوسرا شخص دیوار کھڑی کر رہا ہے۔ جب انہوں نے ملزمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان کے سامنے جعلی شناختی کارڈ اور جعلی دستاویزات پیش کیں اور زمین پر اپنا حق جتایا۔

اس پر شکایت کنندہ نے سول لائنز تھانے پر اپنی شکایت درج کروائی ۔ معاملے کی جانچ کے بعد پولس نے دستاویزات جعلی اور دستخط جعلی پائے۔اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں مکھوپورہ کے رہنے والے اتل بھردواج، شکتی نگر رام گنج کے رہنے والے دیپک اگروال اور فکیرا کھیڑا کے رہنے والے محمد آفتاب کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:Arrest in Kidnapping Case اجمیرمیں نابالغ لڑکی کے اغوا معاملہ میں پولیس ملازم گرفتار

پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی پے ۔فی الحال ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اجمیر کے شہری اور دیہی علاقوں میں زمین خرید فروخت کے معاملے میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملات اکثر سامنے آتے رہے ہیں۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ لینڈ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرے اور عام لوگوں کو ریلیف دے۔Ajmer Police Arrest Two Person In Fake Stamp paper Case In Rajasthan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.