ETV Bharat / state

اجمیر پولیس انتظامیہ نے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر پیش کی - اجمیر پولیس انتظامیہ کی جانب

Ajmer Police Administration اجمیر ضلع انتظامیہ سمیت دیگر تعلقات تنظیموں کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کا 812واں عرس مبارک کے موقع پر چادر پیش کی گئیں۔پولیس انتظامیہ نے ہم نے دعا کی ہے کہ ملک میں امن و امان یوں ہی برقرار رہے

اجمیر پولیس انتظامیہ کی جانب سے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر پیش کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 1:42 PM IST

Updated : Jan 16, 2024, 2:13 PM IST

اجمیر پولیس انتظامیہ نے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر پیش کی

اجمیر:حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کا 812واں عرس مبارک یکم رجب سے نو رجب تک اجمیر شریف میں منعقد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں اجمیر ضلع انتظامیہ ،محکمہ پولیس سمیت دیگر تعلقات تنظیموں نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اسی سلسلے میں عرس مبارک کے ساتھ خیریت سے مکمل ہونے کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس محکمہ نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں چادر پوشی کرتے ہوئے امن و امان سے عرس اختتام پذیر ہونے کی دعا مانگی ۔

اجمیر شریف درگاہ میں لاکھوں زائرین کی حفاظت اور انتظامات مکمل کرنے کے بعد اب ضلع انتظامیہ پرامن کی دعا لے کر خواجہ صاحب کی چوکھٹ پر پہنچا ہے, عالمی مشہور حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کا 812 عرس مبارک شروع ہو گیا ہے۔ یکم رجب ہونے پر اب زائرین کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔عرس میں لاکھوں زائرین شرکت کریں گے۔

ایسے میں ان کی سلامتی اور پرامن عرس اختتام پذیر ہو اس کے لئے ضلع انتظامیہ کے ال افسران خود خواجہ صاحب کے استانہ شریف پر چادر لے کر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی اور خدام خواجہ انجمن کے نمائندے بھی ان کے ساتھ موجود رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اجمیرشریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی

اجمیر رینج ائی جی لتا ایم کمار , ضلع کلیکٹر بھارتی دکشت اور پولیس ایس پی چونا رام جاٹ سمیت دیگر افسران بھی عرس انتظاموں کے کامیاب ہونے کی دعا لے کر پہنچے تھے, جہاں خواجہ صاحب کے مزار پر عقیدت کی چادر پیش کی گئی اور دعا خیر مانگی گئی۔

Last Updated : Jan 16, 2024, 2:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.