ETV Bharat / state

اجمیر:بہار سے لاپتہ نابالغ کے ساتھ مارپیت - اجمیر درگارہ زیارت کے لیے آیا تھا

ریاست راجستھان کے اجمیر درگاہ تھانہ نے آج درگاہ علاقے میں واقع امیر گیسٹ ہاؤس سے بہار سے لاپتہ نابالغ کو برآمد کر لیا۔

اجمیر:بہار سے لاپتہ نابالغ کے ساتھ مارپیت، دو گرفتار

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 6:47 PM IST

بہار کے ضلع بھاگلپور کا رہنے والا ایک لڑکا اجمیر درگارہ زیارت کے لیے آیا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ یہیں پھنس گیا تھا۔ جس کے بعد اجمیر کے امیر گیسٹ ہاؤس نے اس لڑکے کو اپنے پاس رکھ کر مارپیٹ کی تھی ۔

اجمیر:بہار سے لاپتہ نابالغ کے ساتھ مارپیت، دو گرفتار

درگاہ تھانہ پولیس نے گیسٹ ہاؤس کے مالک کو بھی گرفتار کیا ہے, اس پر الزام ہے کہ اس نے لڑکے کو ڈرا دھمکا کر اپنے پاس زبردستی رکھا تھا، لڑکے کے والدین کا الزام ہیں کی انکے بیٹے کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور اغوہ کر کے اسے گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

درگاہ پولیس افسر کے مطابق یہ نابالغ لڑکا لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے وہ اجمیر درگاہ زیارت کرنے کے لیے آیا تھا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ یہاں پھنس گیا تھا، جس کے بعد امیر گیسٹ ہاؤس کے مالک توفیق حسین اور نوکر سمیر خان نے لڑکے کو گیسٹ ہاؤس میں کام کرنے کے لئے مجبور کیا، ساتھ میں بچے کے ساتھ گیسٹ ہاؤس میں مار پیٹ بھی کی گئی ،جس کی وجہ سے اس کی جسم پر کافی چوٹیں آئی تھی ۔

پولیس نے اس معاملے میں گیسٹ ہاؤس کے مالک توفیق حسین اور ملازم سمیر خان کو گرفتار کرلیا ہے اور پولیس پورے معاملے میں ملزمان سے پوچھ گچھ بھی کررہی ہے۔

اجمیر درگاہ پولیس اسٹیشن کے سی آئی رامندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے یوٹیوب میں ایک ویڈیو وائرل ہورہا تھا، جس میں ایک ماں اپنے بچے کی گمشدہ ہونے کے بارے میں بتا رہی تھی۔یہ نابالغ عروس کے موقع پر درگاہ زیارت کے لیے آیا تھا، لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے وہ یہیں پھنس گیا تھا۔

پولیس نے بچے کو برآمد کر اس کے والدین کو سپرد کرنے کی تیاری کر لی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.