ETV Bharat / state

اجمیر: 809 ویں عرس کے موقع پر انتظامات کے تعلق سے خادموں میں ناراضگی

پورے ملک سے کثیر تعداد میں زائرین سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے آتے ہیں لیکن کووڈ 19 کا حوالہ دے کر ضلع انتظامیہ نے عرس کے انتظامات کے تعلق سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں جس کی وجہ سے زائرین کو اس مرتبہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خادموں کا الزام ہے کہ راجستھان کی گہلوت حکومت کا عرس کو لے کر رویہ درست نظر نہیں آرہا ہے۔

اجمیر :809 ویں عرس کے موقع پر انتظامات کولے کر خادموں میں ناراضگی

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 7:24 PM IST

اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کے انتظام کو لے کر درگاہ کے خادموں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اب تک کوئی درست انتظام انجام نہیں دیا ہے، ایسے میں عرس شروع ہونے میں محض دو روز کا وقت ہی رہ گیا ہے۔

پورے ملک سے کثیر تعداد میں زائرین سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے آتے ہیں لیکن کووڈ 19 کا حوالہ دے کر ضلع انتظامیہ نے عرس کے انتظامات کے تعلق سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں جس کی وجہ سے زائرین کو اس مرتبہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اجمیر :809 ویں عرس کے موقع پر انتظامات کولے کر خادموں میں ناراضگی

خادموں کا الزام ہے کہ راجستھان کی گہلوت حکومت کا عرس کو لے کر رویہ درست نظر نہیں آرہا ہے۔

اس سلسلے میں خادم عمران چشتی بتاتے ہیں کہ ضلع انتظامیہ نے ابھی تک عرس کے لیے کوئی انتظامات کیے ہی نہیں ہیں اور ساتھ میں انتظامیہ کی جانب سے یہاں آنے والے زائرین کو یہ بول کر ڈرایا و دھکمایا جارہا کہ اگر آپ یہاں زیارت کے لیے آرہے ہیں تو اپنے ساتھ کورونا کی جانچ رپورٹ لے کر آئیں۔ کورونا وائرس کا اثر یہاں پہلے سے ہی ہے، ایسے میں صرف عرس کے موقع پر یہ کہنا صحیح نہیں ہے۔ صرف عرس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے حوالے سے اپیل نہ کریں۔ حکومت کورونا گائیڈ لائن کو جاری کریں، یہاں اس پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے راجستھان حکومت سے اس جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خادموں کا یہ بھی الزام ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل شدہ درگاہ کمیٹی بھی نامکمل انتظام کے درمیان زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کا دم بھر رہا ہے لیکن درحقیقت انتظام کچھ الگ ہی کہانی بیان کر رہا ہے۔

ملک بھر سے عقیدت مند خادموں سے فون پر رابطہ کر معلومات کر رہے ہیں کہ اس مرتبہ عرس میں کیا انتظامات رہیں گے اور انہیں کیا دستاویز ساتھ لے کر آنا ہوگا تب جاکر انہیں رسموں میں شرکت ملے گی۔ خادموں کے مطابق کورونا وبا کے درمیان اجمیر میں کاروبار ختم ہو چکا ہے ایسے میں اجمیر کے دکانداروں کو امید تھی کہ عرس میں انہیں کچھ راحت مل پائے گی لیکن درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کے بیانوں سے زائرین میں غفلت کا ماحول پیدا ہوا ہے، جسے وقت رہتے ہی درست کرنا ہوگا تب کہیں جاکر دکانداروں اور کاروباریوں کو روزگار میں راحت نصیب ہوگی۔

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید فرید معراج نے کہا کہ درگاہ کمیٹی کئی طرح کی غلط خبریں پھیلا رہی ہے۔ کبھی کمیٹی کی جانب سے یہ بیان دیا جاتا ہے کہ درگاہ میں داخل ہونے کے لیے رجسٹریشن کرانے کی ضرورت ہے یا کورونا کی جانچ رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔ ان غلط خبروں کی وجہ سے زائرین میں کئی طرح کی غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران کورونا کی وجہ سے اجمیر میں کاروباری طبقے کو بہت نقصان پہنچا ہے، ایسے میں یہ خبریں مزید نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

خواجہ غریب نواز کا 809 واں عرس 14 فروری سے 23 فروری تک رہے گا جس میں ملک بھر سے لاکھوں زائرین اجمیر آئیں گے، ایسے میں کووڈ 19 کا احترام بھی ہر ایک زائرین پر لازمی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.