ETV Bharat / state

Ajmer Foy Sagar Lake اجمیر کی مشہور فوئساگر جھیل عدم توجہی کا شکار - راجستھان کے اجمیر

اجمیرمیں واقع مشہور فوئساگر جھیل ان دنوں عدم توجہی کے سبب خستہ حال ہے۔ جھیل کی حالت بگڑنے پر مقامی باشندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ Ajmer Foy Sagar Lake in worst condition

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 5:26 PM IST

راجستھان کے اجمیر شہر کی میٹھے پانی کی دو اہم جھیلوں میں سے ایک فوئساگر جھیل ان دنوں اپنی حالت زار پر آنسو بہارہی ہے۔ جھیل کی دیواروں کی خستہ حالی کے باعث علاقے کے لوگ خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مقامی باشندوں کو اس بات سے بھی ڈر میں ہے کہ کہیں یہ دیوارمانسون کے دوران مہندم نہ ہو جائے اور اس کے سبب کوئی بڑا حادثہ پیش نا آجائے۔ Ajmer Foy Sagar Lake in worst condition

اجمیر کی مشہور فوئساگر جھیل عدم توجہی کا شکار

مقامی باشندہ کلیان سنگھ نے بتایا کہ فائساگر جھیل کے دونوں جانب موجودہ دیوار کو نقصان پہنچاہے۔دیواریں کمزور ہوچکی ہیں۔ایک یادوگھنٹے کی مسلسل بارش سے دیواروں کے مہندم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ کئی مرتبہ شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس کی مرمت کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو فائساگر جھیل کے دونوں اطراف کی دیوار گر جائے گی ۔اس کا پانی آس پاس کے علاقوں میں داخل ہو جائےگا۔ اس کی وجہ سے قریبی کچی بستی میں پانی بھر جانے سے جان و مال کا نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Floods بی جے پی رہنما ستیش پونیا نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا

غور طلب ہے کہ ان دنوں ریاست میں مانسون مہربان ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے تمام تالاب اپنی حد سے زیادہ بھرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایسے میں فائساگر جھیل کا پانی بھی اپنی بھرائی کی حد سے نکلنے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ انتظامیہ نے بروقت جھیل کی دیکھ بھال نہ کی تو بڑے حادثے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.