اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ کی حامل درگاہ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے درگاہ کے قرب و جوار میں آباد تقریباً سو کنبوں کے درمیان عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر اشیاء خورد نی تقسیم کر کے ان غریب کنبوں کی مدد کی گئی۔
جنت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کانگریس محکمہ اقلیتی کارکنان نے یہ راشن کٹس تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ گزشتہ برس اور رواں برس کورونا وبا کے درمیان تقریباً دس ہزار کنبوں کے درمیان راشن کٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:درگاہ اجمیر شریف کا جنتی دروازہ عقیدت مندوں کے لئے کھولا گیا
اجمیر میں لاک ڈاؤن کے درمیان دیہی علاقوں سے لے کر شہری علاقوں میں ضرورت مندوں کی خدمت کیلئے جنت ویلفیئر ٹرسٹ نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب عید کے موقع پر غریبوں کے ساتھ عید الاضحی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔