اسی درمیان درگاہ شریف کے ہفت باری داران سرغنا خادم حاجی سید انیس میاں چشتی نے واضح کیا ہے کہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کا دربار ہر مصیبت سے نجات کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا جسے معمول کیے جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اجمیر شریف درگاہ میں ہمیشہ زائرین کی کثیر تعداد نظر آتی ہے لیکن کورونا وائرس کے خوف کے چلتے درگاہ خالی خالی نظر آرہا ہے۔ اسی درمیان عوام میں سوشل میڈیا کے ذریعے درگاہ شریف کے تمام گیٹ بند کیے جانے کی افواہ بھی جور پکڑ چکی ہے۔
جس پر درگاہ کے خادموں نے واضح کیا ہے کہ درگاہ کو کسی بھی طرح سے بند نہیں کیا گیا ہے اور زائرین حضرت خواجہ کی بارگاہ میں اپنی مصیبتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں اور اس سے چھٹکارا بھی پاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عقیدت مند خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں جس سے پورے ملک کو اس مصیبت سے جلد سے جلد نجات مل سکے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر اجمیر شریف درگاہ کے تمام گیٹوں پر احتیاط برتا جارہا ہے۔ ساتھ ہی درگاہ کی شاہ زانی جامع مسجد کو بھی صاف ستھرا کر سینیٹائز استعمال کر وائرس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔