ETV Bharat / state

پانچ سو برس قدیم چراغ گِر گیا - five hundred year old lamp

اجمیر شریف درگاہ میں آج اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، جب درگاہ میں واقع آٹھ فٹ کا قدیمی چراغ زمیں بوس ہوگیا۔

اجمیر شریف درگاہ میں آج اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، جب درگاہ میں واقع آٹھ فٹ کا قدیمی چراغ زمیں بوس ہوگیا

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 8:49 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں آج ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، دراصل درگاہ میں واقع پانچ سو برس قدیم آٹھ فٹ کا قدیمی چراغ یکایک گر گیا، غنیمت یہ رہی کی درگاہ عام زائرین کے لیے ابھی بند ہے، ورنہ یہ حادثہ مزید دردناک ہوسکتا تھا۔

پانچ سو برس قدیم چراغ گِر گیا

بتایا جاتا ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے حمیدیہ دالان میں واقع یہ چراغ پانچ سو برس قدیم ہے۔

درگاہ میں چشم دید خادموں کے مطابق درگاہ کمیٹی کے درجن بھر ملازمین چراغ کے پاس نیچے نالیوں کو درست کرنے کا کام انجام دے رہے تھے، اسی وقت برسات شروع ہونے سے وہ کنارے کھڑے ہوگئے اسی درمیان چراغ کا ایک بڑا حصہ کمزور ہونے کی وجہ سے آستانہ کی جانب گرگیا۔

خادموں کا کہنا ہے کہ درگاہ کمیٹی مکان مستری کے بجائے اپنے ملازمین سے تعمیرات کا کام لے رہی تھی، جس کی وجہ سے چراغ کی بنیاد کمزور ہوگئی اور چراغ گر گیا۔

واضح رہے کہ حمیدیہ دالان میں تین چراغ ہیں، جس کے آس پاس زائرین کا ہجوم ہمیشہ رہتا تھا، لیکن ابھی درگاہ میں کووڈ-19 کے تحت عام زائرین کے داخل ہونے پر پابندی ہے، اس لیے چراغ گرنے سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔

موقع پر پولیس اور درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران نے پہنچ کر موقع کا معائنہ بھی کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.