راجستھان کے اجمیر درگاہ پولیس اسٹیشن نے بالآخر 7 گھنٹے کی محنت و مشقت کے بعد درگاہ بازار میں واقع غریب نواز گیسٹ ہاؤس کے باہر سے گمشدہ لڑکی کا سراغ لگانے میں بڑی کامیابی حاصل کی۔
معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے درگاہ پولیس اسٹیشن کے افسر دلبیر سنگھ فوجدار نے بتایا کہ ممبئی کی رہنے والی یاسمین نے درگاہ پولیس اسٹیشن سے اپنے لاپتہ بچے کو تلاش کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر پولیس ٹیم نے سادہ کپڑوں میں کانسٹیبل کو لڑکی کی تلاش میں روانہ کیا۔ لڑکی درگاہ بازار میں واقع غریب نواز گیسٹ ہاؤس کے باہر سے لاپتہ تھی۔
انہوں نے کہاکہ اس کے بعد پولس نے 7 سے 8 گھنٹے کی محنت کے بعد لاپتہ بچی کو اناساگر کے رام پرساد گھاٹ کے قریب سے ڈھونڈ نکالا۔ اس دوران پولیس نے درگاہ بازار سے لے کر شہر کے مرکزی بازاروں تک تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی چھان بین کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ بچی کی والدہ یاسمین درگاہ زیارت کے لیے اجمیر آئی تھیں۔ اس کے بعد خانہ بدوش ہو کر یہاں رہ کر روزگار کی تلاش شروع کر دی۔ لڑکی لاپتہ ہونے سے پہلے اپنی ماں کے پاس تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Invest Rajasthan 2022: راجستھان حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کے مفاہمت نامے پر دستخط
درگاہ پولیس اسٹیشن نے بچی کو فی الحال چائلڈ لائن کے حوالے کردیا ہے اور ضابطے کے مطابق کارروائی کے بعد ہی بچی کو اس کی ماں کے حوالے کیا جائے گا۔