اجمیر:مرکزی حکومت کی تشکیل کردہ درگاہ کمیٹی حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرتی ہے۔درگاہ کے اطراف میں بطور نذرانہ کے لئے لگے سبز رنگ کے باکس کو 45 روز کے بعد درگاہ کمیٹی کے نمائندوں نے کھولا۔ اس میں بذریعہ زائرین پیش کی گئی نذرانہ رقم اور کچھ غیرملکی کرنسی بھی حاصل ہوئی۔ Ajmer Dargah Committee Open Donation Boxes, Receive 20 lakh Rs In Just 45 Days
درگاہ کمیٹی کے ممبر صفات خان کی صدارت میں ان نذرانہ باکس کو کھولا گیا جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں درگاہ اسٹاف نے نذرانہ پیٹیوں سے رقم نکال کر اس کی گنتی کی۔ درگاہ کمیٹی کے مطابق 45 روز میں نذرانہ بوکس میں سے 20 لاکھ 47 ہزار کا نذرانہ حاصل ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:New Attorney General of India سینیئر ایڈوکیٹ آر وینکٹرمانی بھارت کے نئے اٹارنی جنرل مقرر
توجہ ہے کی زائرین ان نذرانہ باکس میں رقم کے علاوہ سونے چاندی کے زیورات بھی بطور نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی رقم کے ساتھ ساتھ سونے کے زیورات بھی درگاہ کمیٹی کو حاصل ہوئے ہیں۔Ajmer Dargah Committe Open Donation Boxes, Receive 20 lakh Rupess In Just 45 Days