ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اجمیر کے ہی کشن گنج میں جہاں تقریباً 10افراد نے مل کر بولیرو کار میں سوار دو لوگوں کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کردیا۔فی الحال زخمی افراد کو علاج کے لیے اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سرعام غنڈا گردی، جھگڑا فساد کرنے کے معاملے میں پولیس نے متاثرین کی شکایت پر ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اجمیر شریف درگاہ کے پاس نالہ بازار میں ایک شخص اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے مالک سنیل کنڈوئی پر کدال سے حملہ کرتا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ حملہ آور اپنے مالک سے ناراض تھا کیونکہ اسے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر مزید کارروائی کررہی ہے۔
راجستھان کے کئی شہروں میں اب اس طرح کی واردات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے محکمۂ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔