ETV Bharat / state

اجمیر: درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان میں نا اتفاقی کیوں؟

دو دن قبل درگاہ کے مختلف گیٹ کو چوڑا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، درگاہ کمیٹی سے خادموں کی انجمن ناراض ہوگئی۔

ajmer: conflict between dargah committee and anjuman zadgan
اجمیر: درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان میں نا اتفاقی کیوں؟
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 12:26 PM IST

عالمی سطح پر مشہور حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں زائرین کی سہولیات کا دم بھرنے والی درگاہ کمیٹی کے ترقیاتی منصوبے کمزور نظر آرہے ہیں۔

دو دن قبل درگاہ کے مختلف گیٹ کو چوڑا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، درگاہ کمیٹی سے خادموں کی انجمن ناراض ہوگئی۔

انجمن سید زادگان کے سکریٹری سید واحد حسین انگارا شاہ کے مطابق انجمن نے کمیٹی کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، لیکن درگاہ کمیٹی کے صدر اور ان کے اسٹاف کا رویہ ٹھیک نظر نہیں آرہا ہے، جس کی وجہ سے خادم جماعت میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔

درگاہ کمیٹی سے خادموں کی انجمن ناراض

واضح رہے کہ درگاہ کمیٹی جس پانچ نمبر گیٹ کو چوڑا کرنا چاہتی ہے وہ انجمن دفتر سے لگا ہوا ہے ٹھیک اس سے پہلے 4 نمبر گیٹ پر انجمن کی پراپرٹی پر کرایہ دار کے ذریعے ریلینگ اور پردہ لگایا جارہا تھا لیکن درگاہ کمیٹی اسٹاف نے ان کا سامان ضبط کرلیا، ایسے میں انجمن سکریٹری انگارا شاہ نے اعتراض کیا تو کمیٹی صدر امین پٹھان اور ان کے درمیان بحث ہوگئی۔

درگاہ کمیٹی کے صدر اور انجمن سکریٹری کے درمیان ناراضگی سے اب درگاہ کے گیٹ چوڑے کرنے کا کام اٹک گیا ہے ایسے میں سوال اٹھتا ہے اگر درگاہ کمیٹی ترقیاتی کام انجام دینا چاہتی ہے تو سب کو ساتھ لے کر کیوں نہیں چل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.