اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ واقع آڈیٹوریم میں ضلع کلکٹر انشدیپ سنگھ کی صدارت میں عرس 2023 کے انتظامات سے متعلق ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔Ajmer Administration Preparation For 118th URS Mubarak
ذرائع کے مطابق تمام محکمہ 15 دسمبر تک اپنی ذمہ داریاں پوری کر لیں گے۔ان کاموں کی محکمانہ سطح پر جانچ کر کے حتمی شکل دی جائے گی۔ عرس میلہ بین الاقوامی سطح پر اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔
اسی لئے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ درگاہ کے علاقے میں تمام سی سی ٹی وی کیمرے چالو کئے جائیں گے۔ اضافی پولیس فورس بھی تعینات کی جائے گی۔ عیدگاہ پارک میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر کے سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ درگاہ کے علاقے میں تمام کیبل اور تاروں کے انتظامات کو ہموار کرنے اور بے ترتیب تاروں کو اونچائی پر باندھنے کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Ajmer Annual Urs اجمیر درگاہ کے سالانہ عرس کی پرچم کشائی اگلے سال اٹھارہ جنوری کو
میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ آوارہ جانوروں کو پکڑ کر مقررہ جگہ پر چھوڑے گی۔ اس کے ساتھ آرام گاہ پر پانی کی سپلائی شروع کی جائے گی ۔اس کام میں اچھا کام کرنے والوں کو عرس ختم ہونے کے بعد اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا۔Ajmer Administration Preparation For 118th URS Mubarak