ملک کی تمام ریاستی اور مرکزی حکومتیں جہاں ایک طرف کورونا سے نجات حاصل کرنے کے لیے رات دن محنت کررہی ہے وہیں اس سلسلے میں اجمیر کو کورونا سے بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے پانچ سرکردہ افسران کی کوششیں کامیاب ثابت ہورہی ہیں۔
اس کوششوں میں ضلع کلیکٹر، ایس پی، میڈیکل کالج کے پرنسپل، اسپتال سپرٹنڈنٹ اور اسکریننگ کی ٹیم شامل ہے۔ان تمام افسروں نے اجمیر کو کورونا سے نجات دلانے میں اپنا نمایاں تعاون دیا ہے۔
واضح رہے کہ اجمیر سے متصل ضلع بھیلواڑا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اجمیر انتظامیہ نے وقت رہتے ہی سخت اقدام اٹھائے۔
دراصل اجمیر میںایک نوجوان میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انتظامیہ نے فورا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا ایک ہی خاندان تک محدود رہا۔وہیں اجمیر کے ان پانچ عہدیداروں نے اپنی ٹیموں کے ساتھ مل کر جس طرح سے محنت کی ہے وہ قابل تعریف ہے اور ان تمام پانچوں عہدیداروں کے تعاون سے ہی اجمیر میں ایک بھی کورونا کا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔
ضلعی سربراہ نے اس مشن کی کمان سنھالی
ضلع کلکیٹر ویشوموہن شرما نے فورا احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے سلسلے میں میڈیکل، پولیس، تعلیم اور پنچایتی راج محکمہ کے تمام عہدیداروںکے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ضلع اجمیر کی مستقل نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ کورونا متاثر معاملہ سامنے آنے پر ان پر جلد از جلد کارروائی کی جائے۔
پولیس عہدیداروں نے سختی کا مظاہرہ کیا
وہیں اس دوران پولیس سپرٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ نے اس معاملے میں سختی کا مظاہر ہ کرتے ہوے کوئی بھی کمی چھوڑی۔اجمیر ضلع کے تمام سرحدوں کو سیل کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی تمام پولیس اہلکاروں کو بھی سختی سے متعلق رہنما خطوط دیئے گئے تھے۔ اس کے بعد لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اسی دوران ، نادانستہ طور پر ، جو باہر گھوم رہے تھے ، ان کی گاڑیاں ضبط کرکے سخت کارروائی کی گئی۔
میڈیکل کالج پرنسپل نے مستعدی سے کام لیا
ساتھ ہی میڈیکل کالج کے پرنسپل ویر بہادر سنگھ نے کورونا کا پہلا مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد نوجوان کے اہل کاروں کو اسی وقت الگ تھلگ وارڈ میں داخل کردیا تھا۔
اس مہم میں اسکریننگ اور سروے کی ٹیم کی مدد لی گئی
اجمیر سی ایم ایچ او ڈاکٹر کے کے سونی نے ڈگی بازار میں رہائش پذیر فیضل خان کے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈگی بازار علاقے میں گھر گھر سروے ٹیم بھیجا، جہاں مسلسل اسکریننگ اور سروے کیا گیا ۔
اسپتال سپرٹنڈنٹ نے محاذ سنبھالا
اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لعل نہرو اسپتال کے صدر ڈاکٹر انیل جین نے اسپتال میں نہیں بلکہ آئیسولیشن وارڈ، جانچ مراکز، دوا کاؤنٹر سمیت سبھی مقامات پر ہنرمند اور تجربہ کار افراد کو کام پر لگا دیا۔س کے ساتھ انہوں نے ڈاکٹروں ، نرسنگ عملے اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اپنی ذمہ داری نبھائی ۔جس کی وجہ سے اجمیر کورونا سے نجات حاصل کرپایا ہے۔