مقامی باشندوں کا کہنا ہےکہ درگاہ رابطہ روڈ پر غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر ایک دوکان تعمیر کی گئی ہے، جس کے پاس ہی مسجد جامع الطمش یعنی اڑھائی دن کا جھونپڑا اور سو میٹر کے فاصلے پر مندر بھی ہے، اس کے علاوہ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے درگاہ آمد و رفت کے لیے یہی روڈ ہے، ایسے میں اس شراب کے ٹھیکے سے زائرین اور نوجوان نسل میں غلط پیغام جائے گا، لہذا ضلع کلکٹر سے ملاقات کرکے انہیں اس شراب کے ٹھیکے کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے.
مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر جلد ہی ضلع انتظامیہ نے اس شراب کے ٹھیکے کے خلاف کارروائی نہیں کی تو وہ جلد ہی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔